جموں و کشمیر تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے دیرینہ تنازعہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے دیرینہ تنازعہ ہے ۔ ہفتے کو اپنے ٹویٹس میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت نے متنازعہ علاقے کے حوالے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر کبھی بھی عمل درآمد نہیں کیا ۔ ترجمان نے کہا …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے دیرینہ تنازعہ ہے ۔ ہفتے کو اپنے ٹویٹس میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت نے متنازعہ علاقے کے حوالے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر کبھی بھی عمل درآمد نہیں کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں شامل کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے جائز حق سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر اس وقت تک قائم رہے گا جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے زیراہتمام ایک آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے ان کو موروثی حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔