اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وفد میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق، رکن قومی …
وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وفد میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق، رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی اور پارٹی کے رہنما فیصل سبزواری شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر اور وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی امور کے ساتھ ساتھ کراچی کی ترقی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








