کراچی۔5 ستمبر(اے پی پی) سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیما نی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے لئے 1100 ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا ہے، جس سے کراچی کے مسائل حل ہو جائیں گے، ہم وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد …
وزیر اعظم نے کراچی کے لئے 11 سو ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا ہے، آج سے نیا کراچی بننے جارہا ہے،حلیم عادل شیخ

مزید خبریں
کراچی۔5 ستمبر(اے پی پی) سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیما نی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے لئے 1100 ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا ہے، جس سے کراچی کے مسائل حل ہو جائیں گے، ہم وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد اور کراچی کے لئے 11 سو ارب روپے پیکج کے اعلان کے بعد جاری ویڈیو پیغام میں کیا ہے ۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ کراچی گزشتہ بارہ سالوں میں تباہی کی طرف لے جایا گیا ہے ، شہر کو کچرہ کنڈی بنا دیا گیا ہے اور کوئی کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آج جو لکیر پیٹ رھے تھے کہ دو سالوں میں کام نہیں ہوا ان کو معلوم ہو گا کہ کس طرح کام کیا جاتا ہے۔ بلاول نے کہا 800 ارب کے پروجیکٹ سندھ حکومت کے کراچی میں چل رہے ہیں، ہم تلاش کر کر کے تھک گئے لیکن کوئی پروجیکٹ نظر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ امسال بجٹ بک میں بھی صرف تیس ارب روپے کراچی کے لئے رکھے گئے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج سے نیا کراچی بننے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں حالات خراب ہیں، سڑکیں نہیں ہیں ،گٹر ابل رہے ہیں، ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے ، عوام کو پینے کا پانی نہیں ملتا لیکن اب سارے مسائل حل ہونگے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی چلے گا تو صوبہ چلے گا اور ملک خوشحال ہوگا۔








