اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے یوم دفاع 6 ستمبر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر اپنے شہدا کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 1965ءکی جنگ کو ہمارے شہیدوں اور غازیوں نے کامیاب بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم آزادی سے سکھ کا سانس اپنے فوجیوں کی وجہ سے لیتے ہیں جو بارڈر …
آج کے دن کی مناسبت سے ہمیں اپنے غازیوں اور شہدا کی یاد میں ان کے حصے کا ایک درخت بھی لگانا ہے،وزیر مملکت زرتاج گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے یوم دفاع 6 ستمبر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر اپنے شہدا کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 1965ءکی جنگ کو ہمارے شہیدوں اور غازیوں نے کامیاب بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم آزادی سے سکھ کا سانس اپنے فوجیوں کی وجہ سے لیتے ہیں جو بارڈر پر ہمارے ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ وزیر مملکت زرتاج گل نے اپیل کی کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہمیں اپنے غازیوں اور شہدا کی یاد میں ان کے حصے کا ایک درخت بھی لگانا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے پاکستان کلین اینڈ گرین بن سکے۔








