اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں خصوصی بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے خصوصی بچوں کو ہسپتالوں میں خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی وساطت سے غذائی کمی کے شکار بچوں اور ان کے والدین کے وفد نے …
وزیر اعظم عمران خان کا کراچی میں خصوصی بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے نوٹس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں خصوصی بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے خصوصی بچوں کو ہسپتالوں میں خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی وساطت سے غذائی کمی کے شکار بچوں اور ان کے والدین کے وفد نے ہفتہ کو ملاقات کی۔ والدین نے بچوں کے حوالے سے درپیش علاج کی سہولیات کے فقدان کے بارے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ اس ضمن میں فیصل واوڈا کی جانب سے 165 بچوں کی کفالت لینے پر والدین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کے ان خصوصی بچوں کو ہسپتالوں میں خصوصی توجہ دی جائے۔








