وفاقی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات کی زیر صدارت اردو لٹریچر کے فروغ میں سوشل میڈیا کا کردار کے عنوان سے علمی مباحثہ کا انعقاد

لاہور۔5 ستمبر (اے پی پی )وفاقی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی کی زیر صدارت اردو لٹریچر کے فروغ میں سوشل میڈیا کا کردار کے عنوان سے ہفتہ کے روز علمی مباحثہ کا انعقاد کیا گیا، اس مباحثہ کا انعقاد وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرونک میڈیا اینڈ پبلیکیش کے زیر اہتمام کیا گیا، معروف ادیبوں جن میں کرامت بخاری،نذیر قیصر، غفور شہزاد، زاہد حسن، ڈاکٹر …

لاہور۔5 ستمبر (اے پی پی )وفاقی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی کی زیر صدارت اردو لٹریچر کے فروغ میں سوشل میڈیا کا کردار کے عنوان سے ہفتہ کے روز علمی مباحثہ کا انعقاد کیا گیا، اس مباحثہ کا انعقاد وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرونک میڈیا اینڈ پبلیکیش کے زیر اہتمام کیا گیا، معروف ادیبوں جن میں کرامت بخاری،نذیر قیصر، غفور شہزاد، زاہد حسن، ڈاکٹر امجد طفیل، اختر شمار، شاہدہ دلاور اور تجدید قیصر شامل تھے نے اس مباحثہ میں شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ اردو لٹریچر کے فروغ کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت تمام دیگر میڈیا سورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے اردو لٹریچر کو فروغ دیا جا سکتا ہے-