اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے ”یوم بحریہ 2020ئ“ کے موقع پرملکی سرحدوں کا مصمم عزم اوربہادری سے دفاع کرنے والے جانبازوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ”سرخرو“ کے نام سے دستاویزی فلم کاپروموجاری کردیاہے۔یہ دستاویزی فلم 8 ستمبرکو یوم بحریہ کے موقع پر جاری کی جائیگی۔ دستاویزی فلم پاکستان نیوی کی جانب سے ایک کامیاب آپریشن کی بنیاد پربنائی گئی ہے جس میں ایک …
پاک بحریہ نے ”یوم بحریہ 2020ئ“ کے موقع پر ”سرخرو“ کے نام سے دستاویزی فلم کا پروموجاری کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے ”یوم بحریہ 2020ئ“ کے موقع پرملکی سرحدوں کا مصمم عزم اوربہادری سے دفاع کرنے والے جانبازوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ”سرخرو“ کے نام سے دستاویزی فلم کاپروموجاری کردیاہے۔یہ دستاویزی فلم 8 ستمبرکو یوم بحریہ کے موقع پر جاری کی جائیگی۔ دستاویزی فلم پاکستان نیوی کی جانب سے ایک کامیاب آپریشن کی بنیاد پربنائی گئی ہے جس میں ایک بھارتی آبدوزکوپاکستانی سمندری حدودمیں داخل ہونے سے روک دیا گیاتھا۔4 مارچ 2019 ءکو پیش آنیوالے اس واقعہ میں پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم عزائم کوناکام بنادیاتھا۔بھارتی بحریہ کی جانب سے دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملہ کے بعد پیداکی جانیوالی کشیدگی کا تسلسل تھا۔دستاویزی فلم فرائض کی ادائیگی کے دوران بہادراوردلیربحریہ کو ان کی بہادری پر ایک خراج تحسین ہے۔








