حکومت عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کےلئے کوشاں ہے، فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کےلئے کوشاں ہے، تاجروں کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور ان کو حل کرنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے، یہ بات انہوں نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ضلع راولپنڈی چوہدری امتیاز سے ملاقات کے دوران کہی، صوبائی وزیر نے کہا کہ …

راولپنڈی ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کےلئے کوشاں ہے، تاجروں کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور ان کو حل کرنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے، یہ بات انہوں نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ضلع راولپنڈی چوہدری امتیاز سے ملاقات کے دوران کہی، صوبائی وزیر نے کہا کہ مارکیٹ میں اشیاءکی قیمتوں کو استحکام برقرار رکھنے کےلئے تاجر برادری اپنا تعاون اور عوام کو ریلیف فراہم کرے اور کسی قسم کی مصنوعی قلت پید ا کر کے مہنگائی کرنے اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، قبل ازیں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سے ٹائیگر فورس شکریال سیکٹر کے عہدیداروں کے ایک وفد نے بلال امین ایڈمن کی سربراہی میں ملاقات کی، ٹائیگر فورس کے وفد نے صوبائی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کسی قسم کے بھی حالات ہوں ٹائیگر فور س اپنے فرائض بہ احسن سر انجام دینے کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔