نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر کے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 484 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت، 2مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق

اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ اتوا رکو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 484 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے …

اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ اتوا رکو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 484 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 25ہزار 384کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 738، پنجاب میں 9 ہزار87 ,خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 801، اسلام آباد میں 2 ہزار 689, بلوچستان میں 435،گلگت بلتستان میں 348،آزاد کشمیر میں 286 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 898 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر 85کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 6 ہزار 269 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 509 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 327، بلوچستان میں 13 ہزار 229، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 979، اسلام آباد میں 15 ہزار 734، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 591، پنجاب میں 97 ہزار 166 اور سندھ میں 1 لاکھ 30 ہزار 483 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 342 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 422، پنجاب میں 2 ہزار 210 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 255 جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی مریض فوت نہیں ہوا. ،اسلام آباد میں کل 175 ،بلوچستان میں 144، گلگت بلتستان میں 71 اموات ہوئی اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی مریض فوت نہیں ہوا. جبکہ آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 65 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 27 لاکھ 57 ہزار 709کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 25 مریض زیر علاج ہیں۔