اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) اتوار کو ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا روایتی جوش وجذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعاﺅں سے ہوا۔ مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی ہوئی اور پاک فغائیہ کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں …
اتوار کو ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا روایتی جوش وجذبہ سے منایا گیا ، دن کا آغاز مساجد میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعاﺅں سے ہوا، جی ایچ کیو کی مرکزی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر بھول چڑھائے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) اتوار کو ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا روایتی جوش وجذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعاﺅں سے ہوا۔ مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی ہوئی اور پاک فغائیہ کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر بھول چڑھائے۔ اس دن کی مناسبت سے صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور وزراءاعلی سمیت اہم سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات نشر اور شائع کئے گئے۔ اخبارات میں یوم دفاع کی مناسبت سے خصوصی ایڈیشن بھی شائع کئے گئے ہیں جن میں مادر وطن کے تحفظ اور سلامتی کیلئے قربانیاں پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو خران تحسین پیش کیا گیا۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر خصوصی پروگرام نشر اور شائع کئے جا رہے ہیں۔ یوم دفاع کے موقع پر ملکی دفاع کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے نشان حیدر پانے والوں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ یوپ دفاع کی مناسبت سے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔








