اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے جس قدر جرآت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، آج کا دن ہمیں 1965ءکے ان شہدا کی یاد دلاتا ہے، جب پاکستانی افواج نے شجاعت کا …
ملکی سرحدوں کے دفاع اور ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے جس قدر جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے جس قدر جرآت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، آج کا دن ہمیں 1965ءکے ان شہدا کی یاد دلاتا ہے، جب پاکستانی افواج نے شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا، ہماری مسلح افواج اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ سپکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملکی سرحدوں کا دفاع اور ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے جس قدر جرآت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں 1965ءکے ان شہدا کی یاد دلاتا ہے۔ جب پاکستانی افواج نے شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ ہماری افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ا±س کی پوری دنیا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک افواج کی موجودگی میں دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرا¿ت نہیں کر سکتا۔ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا تو پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ ہماری افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں انہیں دنیا فراموش نہیں کر سکتی۔ اسد قیصر نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم مادر وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیںگے۔ ضرورت پڑی تو ملک کی خاطر ہم اپنی جان قربان کر دیں گے۔ مزید برآں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے۔ جو 1965ءکی جنگ میں پاکستان کے جوانوں نے وطن کے لیے لڑتے ہوے پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک پر مشکل وقت آن پڑا تو پوری قوم 1965ءکی جنگ کی طرح اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرے گی۔








