اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) یوم دفاع و شہدا کے موقع پر دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لئے اتحاد ضروری ہے۔ 6 ستمبر 1965ءکی جنگ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے معروف دفاعی تجزیہ کاروں نے قوم پر زور دیا ہے کہ ملک کے دشمنوں کے برے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے قومی اتحاد کی ضرورت …
پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لئے اتحاد ضروری ہے ، یوم دفاع و شہدا کے موقع پر دفاعی تجزیہ کاروں کی اے پی پی سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) یوم دفاع و شہدا کے موقع پر دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لئے اتحاد ضروری ہے۔ 6 ستمبر 1965ءکی جنگ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے معروف دفاعی تجزیہ کاروں نے قوم پر زور دیا ہے کہ ملک کے دشمنوں کے برے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ دور حاضر کے مسائل کا مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے ملک کی مشترقی اور مغربی سرحدوں پر موجود خطرات کے خاتمہ کے لئے ستمبر 1965ءکے جذبے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے دن سے لے کر اب تک بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے لیکن ہمارے قومی اتحاد نے دشمن کے خواب کبھی پورے نہیں ہونے دیئے۔ 6 ستمبر 1965ءکے تاریخی دن کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگیں صرف قومیں ہی لڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن اس عالمی حقیقت کی عکاسی کا دن ہے کیونکہ پاکستان نے قومی جذبے اور اتحاد سے 1965ءکی جنگ میں فتح حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کااہم دن ہے، اس دن ہماری بہادر افواج نے تعداد میں کئی گنا زیادہ فوجیوں کا جرا¿ت سے مقابلہ کیا اور دفاع وطن کے مقصد میں کامیاب رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے یوم دفاع کے حوالے سے کہا کہ بھارت کے آرمی چیف نے سمتبر 1965ءکی جنگ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی فوجیں منہ اندھیرے لاہور میں داخل ہو جائیں گی اور وہ اپنا ناشتہ لاہور جم خانہ میں کریں گے لیکن ان کا خواب کبھی پورا نہ ہوا۔ دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستان کی فوج کو جب یہ معلوم ہوا کہ بھارت نے جنگ کا اعلان کئے بغیر پاکستان پر حملہ کر دیا ہے تو انہوں نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا۔ امجد شعیب نے کہا کہ اس وقت لاہور، سیالکوٹ اور دیگر علاقوں کے عوام بین الاقوامی سرحد تک کچھ گئے اور فوجی گاڑیوں میں اسلحہ اتارنے اور لوڈ کرنے میں معاونت کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی اتحاد کا بہترین مظاہرہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ہمیں یہ سبق یاد رکھنا چاہیے کیونکہ قوم کے تعاون اور اتحاد کے بغیر کوئی فوج جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر پاکستان کے عوام کو پیغام دیا جائے کہ آج کے دن بھی ہمارے ملک کو اتفاق اور اتحاد کے اسی جذبہ کی ضرورت ہے اور ملک کے مشرقی و مغربی بارڈرز پر خطرات کے مقابلہ کے لئے اپنی مسلح افواج کی معاونت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک اور سبق بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہمارا دشمن انتہائی تربیت یافتہ ہے جس کو اپنی قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ امجدشعیب نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مسلح افواج پر خرچ کیا جانے والا ایک پیسہ بھی ضائع نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع کے استعمال سے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان عزائم سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔








