اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن قوم کے محافظوں کی جرا¿ت و بہادری کی مثال کا دن ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے خون سے مادر وطن کا دفاع کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین اور خراج عقیدت …
چھ ستمبر کا دن قوم کے محافظوں کی جرا¿ت و بہادری کی مثال کا دن ہے،سیف اللہ خان نیازی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن قوم کے محافظوں کی جرا¿ت و بہادری کی مثال کا دن ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے خون سے مادر وطن کا دفاع کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کے دشمن کے مذموم عزائم و مقاصد اور عیاری کا ثبوت ہے، بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان کی سرحدوں کو عبور کیا اور اپنے ناپاک قدم رکھے، تاہم ہمارے شہداءکے جذبے نے ان کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ءکو غیر معمولی ذلت اور شکست اٹھانے والا دشمن آج بھی موقع کی طاق میں ہے، اپنے مذموم عزائم اور مقاصد کی تکمیل کے لئے وہ ہر حربہ اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں اور کلبھوشن یادیو جیسے کرداروں کے ذریعے پاکستان میں بد امنی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکھنڈ بھارت اور ہندوتوا کا نظریہ بھارت کی ریاستی پالیسی ہے، یہ نظریات عالمی امن اور علاقائی سلامتی کے لئے واضح خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کا دفاع پہلے سے کئی زیادہ مضبوط ہے اور ملک کے دشمنوں کی جانب سے کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پاکستان پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے ملک کی سلامتی اور استحکام کی دعا کرتے ہوئے شہداءکے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔








