برسلز ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے اپنا اندازہ پیش کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین 2021 کے وسط سے قبل منصفانہ طور پر دستیاب نہیں ہو سکے گی۔ عالمی ادارہ صحت کے معاون ڈائریکٹر جنرل بروس آئلوارڈ نے کہا کہ بعض چیزیں ایسی ہیں جن میں تیزی لائی جا سکتی ہے لیکن سیفٹی اور اثر انگیزی جیسے معاملات کی تصدیق کرنے کی ضرورت کے …
دو ہزار اکیس کے وسط سے قبل کورونا وائرس سے متعلق ویکسین عالمی سطح پر دستیاب نہیں ہو سکتیِِِِِِِِ، عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
برسلز ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے اپنا اندازہ پیش کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین 2021 کے وسط سے قبل منصفانہ طور پر دستیاب نہیں ہو سکے گی۔ عالمی ادارہ صحت کے معاون ڈائریکٹر جنرل بروس آئلوارڈ نے کہا کہ بعض چیزیں ایسی ہیں جن میں تیزی لائی جا سکتی ہے لیکن سیفٹی اور اثر انگیزی جیسے معاملات کی تصدیق کرنے کی ضرورت کے سبب باقی چیزوں میں عجلت کا مظاہرہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک عالمی سطح پرکورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین فراہم کیے جانے سے قبل ہی ویکسینیشن کا عمل شروع کر دینے کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2021 کے وسط سے قبل کورونا وائرس سے متعلق ویکسین عالمی سطح پر دستیاب نہیں ہو سکتی۔








