گورنر پنجاب کی اخوت یونیورسٹی قصور میں یوم دفاع پر پرچم کشائی کی تقر یب کے بعدمیڈیا سے گفتگو

لاہور۔6 ستمبر (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کوئی بھی شرارت کرکے اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی مار ے گا۔ ملک کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے ۔دُشمن کو ہر محاذ پر6ستمبر 1965جیسے جذبے سے بڑھ کرمنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 22کروڑ پاکستانی افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ۔ وہ اتوار کے روز اخوت یونیورسٹی،قصور میں یوم دفاع …

لاہور۔6 ستمبر (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کوئی بھی شرارت کرکے اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی مار ے گا۔ ملک کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے ۔دُشمن کو ہر محاذ پر6ستمبر 1965جیسے جذبے سے بڑھ کرمنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 22کروڑ پاکستانی افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ۔ وہ اتوار کے روز اخوت یونیورسٹی،قصور میں یوم دفاع پر پرچم کشائی کی تقر یب اور ڈیفنس میں مقامی جم کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت دیگر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 6 ستمبر قومی ولولوں کی یادتازہ کرنے کایوم تجدید عہد ہے ، الحمدللہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،ہمیں پاک افواج اور اپنے شہدا پر فخر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج جدت کے ساتھ ساتھ جذبہ حب الوطنی سے لیس ہے، پاک افواج ہرقسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔گور نر نے کہا کہ 27 فروری 2019 کا پاک فضائیہ کا منہ توڑ جواب بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔اُنہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا سورج ہر سال ہمارے قومی ولولوں کی یاد تازہ کرنے اور وطن کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے لئے طلوع ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 55 سال پہلے ہماری بہادر مسلح افواج نے پوری قوم کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس دن کو جرات و بہادری، ایثار و قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ بنا دیا۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم نے 6ستمبر کے لمحوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے اندرونی چیلنجز و بیرونی سازشوں کو شکست دی ہے اور جذبہ ستمبر نے ہی ہمیں خودانحصاری کی منزل سے سرشار کر کے ہماری آزادی اور خودمختاری کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف کوئی بھی حرکت کر کے اپنے پاں پرخود ہی کلہاڑی مارے گا ،پاکستان اپنے دشمن کو ہروقت نشانہ عبرت بنانے کے لیے تیار ہے۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان کے پاس دُنیا کی بہترین افواج موجود ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کے لیے جان قربان کرنیوالی ہماری پاک فضائیہ نے بھی ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے، قوم انہیںسلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہ پاکستان اپنی سلامتی اور خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم یو م دفاع پاکستان پر اس بات کا بھی عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلاکر رہیں گے،ہم ہرفورم پر پوری دُنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اَمن اور محبت کی بات کر تاہے مگر بھارت سمیت کوئی بھی اَمن کی اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔ اُنہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستان کے خلاف کوئی حرکت کر ے گا اس کو بھر پور جواب دیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ملکی سر حدوں کی ایک ایک انچ کا دفاع کر یں گے جسکے لیے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔