یوروپی یونین کورونا وائرس کے سماجی و معاشی اثرات پر قابو پانے اور پائیدار مستقبل کی بحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر آینڈرولا کمینہارا کا اے پی پی کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر آینڈرولا کمینہارا نے کہا ہے کہ یوروپی یونین کورونا وائرس وبائی امراض کے سماجی و معاشی اثرات پر قابو پانے اور پائیدار مستقبل کی بحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔کوویڈ 19 نے غیر متوقع طور پر دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ہم کافی عرصے تک اس وائرس کے سماجی …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر آینڈرولا کمینہارا نے کہا ہے کہ یوروپی یونین کورونا وائرس وبائی امراض کے سماجی و معاشی اثرات پر قابو پانے اور پائیدار مستقبل کی بحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔کوویڈ 19 نے غیر متوقع طور پر دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ہم کافی عرصے تک اس وائرس کے سماجی ومعاشی اثرات کو محسوس کرتے رہیں گے۔ مشکل وقت کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ اظہار یکجہتی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا یورپین یونین کی سفیر نے کہا کہ یہ ایک بے مثال چیلنج تھا لیکن پاکستان نے اب تک بحران پر موثر انداز میں قابو پایا ہے۔ "ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کوویڈ 19 کے واقعات اور اموات پاکستان میں کافی کم ہورہی ہیں۔ سفیر نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے ساتھ ساتھ ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ جیسے اقدامات سے وائرس کے پھیلاو¿ کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے مشکل وقت کے دوران معیشت کی بحالی اور آبادی کے محروم طبقات کی مدد کے لئے کئی مثبت اقدام اٹھائے ہیں ، جو خاص طور پر وبائی امراض سے متاثر ہوئے تھے۔پاک یورپی یونین کے تعلقات کے حوالے سے سفیر نے کہا کہ یورپین یونین پاکستان کا ایک قبل اعتماد دیرینہ شراکت دار اور دوست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلقات کو مزید بڑھانے اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے فریقین کے مابین جون 2019 میں اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان (ایس ای پی) پر دستخط سے یورپی یونین پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملا ہے۔سفیر نے کہا کہ تجارت ، پاکستان کے ساتھ یوروپی یونین کے تعلقات کا اہم سنگ میل ہے۔ یورپی یونین نے پاکستان کے عالمی معیشت میں شمولیت اور اس کی پائیدار معاشی ترقی کی حمایت کی ہے۔ اس کے علاوہ یوروپی یونین پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات کا حجم 2014 میں 4.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2019 میں جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنے کے بعد 7.5 ارب ڈالر تک۔پہنچ گیا ، جس میں 66.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔اس کے علاو¿ہ 2018 اور 2019 کے درمیان یورپ کی برآمدات میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یورپی یونین کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کے بارے میں سوال کے جواب میں سفیر کمینہارا نے کہا کہ پاکستان، ایشیاءمیں امداد کے سب سے بڑے پروگراموں میں سے یورپی یونین کے اہم ترقیاتی شراکت داروں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014-2020 کے عرصے میں پاکستان کو فراہم کی جانے والی گرانٹ 600 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔ یورپی یونین – پاکستان تعاون کی ترجیحات 2014-20 پروگرام کی مدت میں دیہی ترقی (50%) ، تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت (35%) اور گڈ گورننس ، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق پر مرکوز ہیں۔ مندوب نے کہا کہ حال ہی میں یورپی یونین کی ترقیاتی فنڈ سات سالہ مدت کیلئے مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم کوویڈ 19 سے نمٹنے میں پاکستان کیساتھ تعاون کرنے اور وبائی امراض کے معاشرتی اور معاشی اثرات پر توجہ دے رہے ہیں، جس میں خواتین اورپسما ندہ گروہوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔سفیر نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین ملک میں زیادہ سے زیادہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے حکومت اور سیاسی قیادت کے دیگر افراد کیساتھ شراکت داری جاری رکھے گی۔پاکستان میں غیر ملکیوں کے لئے سرمایہ کاری کے بارے میں سفیر نے کہا کہ حکومت نے اقتصادی چیلنجوں پرقابو پانے کے علاوہ معاشی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بہترین پالیسیاں متعارف اور کاروبار میں مزید آسانیاں پیدا کی ہیں۔اس اقدام سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافی متوقع ہے۔