اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی)نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر نے کہاہے کہ ملک بھر میں مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں199215ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل کیاگیاہے۔اتوار کوجاری کئے گئے بیان میں کہاگیاکہ پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیاہے جبکہ بلوچستان میں ٹڈی دل موجودہے۔ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر نے کہاہے کہ 24 …
ملک بھر میں مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی)نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر نے کہاہے کہ ملک بھر میں مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں199215ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل کیاگیاہے۔اتوار کوجاری کئے گئے بیان میں کہاگیاکہ پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیاہے جبکہ بلوچستان میں ٹڈی دل موجودہے۔ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر نے کہاہے کہ 24 گھنٹوں میں لسبیلہ میں 300 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کیاگیا۔ گذشتہ6 ماہ میں 1125497 ہیکٹرز رقبے پر سپرے کیاگیا۔








