مظفر آباد۔ 6 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کے مزار پر حاضری دی۔ اتوار کو وزیراعظم آزادکشمیر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے مزار پر سلامی پیش کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے 6ستمبر کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان …
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کے مزار پر حاضری دی

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 6 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کے مزار پر حاضری دی۔ اتوار کو وزیراعظم آزادکشمیر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے مزار پر سلامی پیش کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے 6ستمبر کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف کو یقین دلاتا ہوں دفاع پاکستان کے لیے آزادکشمیر کا ہر فرد دفاع وطن میں آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرات دلیری بہادری کی تابندہ مثال ہے، پاک فوج کے شہدا اور غازیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کو شہدا کی قربانیاں زندہ و جاوید رکھتی ہیں، شہید ناصر خالد آزادکشمیر کے ماتھے کا جھومر ان کے خاندان پر فخر ہے۔








