راولپنڈی۔ 6 ستمبر (اے پی پی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری شان ہے، اس دن ہمای بہادر مسلح افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا، پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، سی پیک اور اعلیٰ عہدیدار کے خلاف سازش کرنے والوں نے منہ کی کھائی، پاکستان کےلئے جانیں قربان کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں، …
چھ ستمبر کا دن ہماری شان ہے، فیاض الحسن چوہان

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 6 ستمبر (اے پی پی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری شان ہے، اس دن ہمای بہادر مسلح افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا، پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، سی پیک اور اعلیٰ عہدیدار کے خلاف سازش کرنے والوں نے منہ کی کھائی، پاکستان کےلئے جانیں قربان کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں، راولپنڈی آرٹس کونسل میں آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں پاک فوج اور قوم کے اس جذبہ اور بہادری کی یاد دلاتا ہے جس کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے 55 سال قبل دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا، جذبہ ستمبر 1965ءہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور جذبہ ایمانی نے آج پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی فوج اور انڈین فوج میں زمین آسمان کا فرق ہے، پاک فوج کا شمار دنیا کی ٹاپ 5 افواج میں ہوتا ہے جبکہ بھارتی فوج دنیا کی بزدل ترین فوج ہے اور سب سے زیادہ خودکشیاں انڈین افواج کے سپاہی کر رہے ہیں، ان میں جرات نہیں کہ وہ پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ 65 کی جنگ میں پاکستان کی جرات مند افواج اور عوام نے بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری جان ہے اور جان سب کو پیاری ہوتی ہے، ہم ہر گز کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی پاکستان کے خلاف سازش کرے، صوبائی وزیر نے کہا کہ پچھلے دنوں سی پیک اور اعلیٰ عہدیدار کے خلاف سازش کی گئی، انڈین کی گود میں پلنے والوں کو سازش کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج سے محبت و عقیدت ہر پاکستانی کے خون میں رچی بسی ہے، پاکستان کےلئے تن من دھن لگانے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پرائیویٹ سکولوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں اور ان کے مسائل کے لئے کوشاں ہیں، حکومت نے کووڈ 19کو روکنے کے حوالے سے جتنے اقدامات کئے سپریم کورٹ نے بھی اس کو سراہا، انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عوام کے لئے 58ارب روپے کا پیکیج دیا گیا او پچھلے سال ٹیکس ریلیف کی مد میں 18 ارب روپے کا پیکیج دیا گیا۔








