عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے،وفاقی وزیر ہوابازی کا جلسہ سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت

راولپنڈی۔ 6 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ سیاست خدمت کا نام ہے لوٹنے کا نہیں،وزیر اعظم عمران خان انصاف ، ایمان اور روشن پاکستان کے وژن کے مطابق عوام کے حقوق کا استحصال کرنے والے لٹیروں سے حساب لیں گے،عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے، حلقے سے منتخب ہونے والوں نے عوام کے ساتھ زیادتی کی …

راولپنڈی۔ 6 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ سیاست خدمت کا نام ہے لوٹنے کا نہیں،وزیر اعظم عمران خان انصاف ، ایمان اور روشن پاکستان کے وژن کے مطابق عوام کے حقوق کا استحصال کرنے والے لٹیروں سے حساب لیں گے،عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے، حلقے سے منتخب ہونے والوں نے عوام کے ساتھ زیادتی کی اور ان کو ترقی اور خوشحالی سے دور رکھا،ہمارے مخالفین نے سوائے بڑھکیں مارنے کے کچھ نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہوابازی نے اتوار کو شہداءکے مزارات پر فاتحہ خوانی اور اپنے حلقہ انتخاب این اے 59 میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب اور ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کیا ۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے شہداء کی قبروں پہ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور یونین کونسل بسالی کے تین موضعات تمبر رتیال ، پھکوال اور کھاءاعوان ، میں گیس فراہمی منصوبوں کا افتتاح کیااور عوام کے مسائل سنے۔جلسے سے بریگیڈئیر ریٹائرڈ طارق ملک،چوہدری محمد افضل اور راجا نعیم اقبال ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر محکمہ گیس کے چیف انجنئیر راولپنڈی ریجن اورنگزیب بھی موجود تھے۔ غلام سرور خان نے کہاکہ 6ستمبرکو پاک فوج نے دشمن فوج کو عبرتناک شکست دی ، سرزمین پاکستان کی آبیاری اور حفاظت میں ان شہداء کاخون شامل ہے، علاقے کی بہادر عوا م نے بھی اس وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ، خطہ ء پوٹھوہار کے غیورعوام نے ہمیشہ ملک کی خاطر نمایاں قربانیاں دی ہیں جن میں تین نشان حیدر سوار محمد حسین،سرور شہید،محمد محفوظ اس علاقے کے بہادروں کی لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی،دفاع وطن کے لئے جان قربان کرنے والے ہمارا فخر ہیں اورافواج پاکستان ملک کی حفاظت کرنا جانتی ہیں،وطن کی خاطر قربانیاں دینے والے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،دفاع وطن اور خوشحالی کے لئے افواج پاکستان کی جدوجہدکو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔ غلام سرور خان نے کہاکہ نیا پاکستان بنانے کے لئے آج پھر ہمیں 65 والے جذبے کی ضرورت ہے ،ہمیں اس وطن کی خاطرمتحد ہو کر کرپشن اور لٹیروں کو شکست دینی ہے۔ غلام سرور خان نے بتایاکہ بسالی کوگیس کی فراہمی کے منصوبے پر 46.248ملین روپے لاگت آئیگی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو لا الہ الا اللہ محمدالرسول اللہ کی بنیاد پر بنا،کمینے دشمن نے ملک پاکستان پر رات کے اندھیرے میں حملہ کیا جسے ہمارے ملک کے غیور عوام نے فوج کے ساتھ مل کر شکست دی،دشمن نے جنگوں میں عبرتناک شکست کھا نے کے بعد ملک میں دہشت گردی کی لعنت کو فروغ دیا جسے اللہ کی مہربانی سے ہم شکست دی۔غلام سرور خان نے کہاکہ جو ملک دشمنوں کا یا ر ہے وہ غدار ہے، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کی جنگ بھی عوام کی مدد سے جیتیں گے، 1971 میں فوج کو نہیں۔حکمرانوں کی نااہلیوں کو شکست ہوئی ، افواج پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے دنیا میں ہمیں عزت ملی ،اللہ کی مہربانی سے کروونا کے خلاف بھی جنگ جیتی ، عمران خان پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لیے کرپشن کے خلاف جہاد کرنے نکلا ہے ۔