کراچی۔6 ستمبر(اے پی پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کےلئے اعلان کردہ 1100 ارب روپے سے زیادہ کا پیکج کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا، اپنی پوری سیاسی زندگی میں شہر قائد کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اس سے زیادہ سنجیدہ کوشش نہیں دیکھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ریس کورس میں” دی …
وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی، گورنرسندھ عمران اسماعیل کی ” ڈیفنس ڈے کپ “کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
کراچی۔6 ستمبر(اے پی پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کےلئے اعلان کردہ 1100 ارب روپے سے زیادہ کا پیکج کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا، اپنی پوری سیاسی زندگی میں شہر قائد کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اس سے زیادہ سنجیدہ کوشش نہیں دیکھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ریس کورس میں” دی ڈیفنس ڈے کپ“ کے نام سے منعقدہ گھوڑوں کی ریس کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ نے ریس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رکن اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صدر، صدر الدین شاہ راشدی، گورنر سندھ کے مشیر علی جونیجو اور رکن صوبائی اسمبلی علی عزیز بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کا شہری ہونے کے ناطے وہ وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے کراچی کے شہریوں کا درد محسوس کرتے ہوئے اپنی اس بات کو سچ کر دکھایا کہ وہ کراچی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ یہ وقت ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا نہیں ہے بلکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعہ کراچی کے مسائل حل کرنے کا ہے کیونکہ کراچی کی ترقی میں ہی ملک کی ترقی مضمر ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے بھی ان کی رائے کو ہر ہر مرحلہ میں شامل رکھا جائے گا۔








