وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے یونین کونسل بسالی کے تین دیہات کو گیس کی فراہمی کا افتتاح کردیا

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اتوار کو یونین کونسل بسالی کے تین دیہات کو گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں پر 4 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایس این جی پی ایل راولپنڈی ریجن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اتوار کو یونین کونسل بسالی کے تین دیہات کو گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں پر 4 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایس این جی پی ایل راولپنڈی ریجن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ءکو بہادر مسلح افواج کے شہداءاور غازیوں نے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا اور اس کے ناپاک ارادے خاک ملا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن مختلف جنگوں میں شکست کھانے کے باوجود دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے لیکن ہماری مسلح افواج نے اس کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ماضی میں منتخب نمائندوں نے علاقے کی ترقی پر کوئی توجہ نہ دی۔ انہوں نے کہا کہ آج نیا پاکستان بنانے اور ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کے لئے 1965ءوالے جذبے کی ضرورت ہے۔