راولپنڈی۔ 6 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ماسکو کے دورہ کے دوران چین کے وزیر قومی دفاع جنرل وی فنگی سے ایس سی او فورم میں دفاع و سلامتی تعاون کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران جیو سٹریٹجک ماحول کی تبدیلی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور …
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی چین کے وزیر قومی دفاع جنرل وی فنگی سے ماسکو میں دفاع و سلامتی تعاون کانفرنس کے موقع پر ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 6 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ماسکو کے دورہ کے دوران چین کے وزیر قومی دفاع جنرل وی فنگی سے ایس سی او فورم میں دفاع و سلامتی تعاون کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران جیو سٹریٹجک ماحول کی تبدیلی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبہ میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے فولادی بھائی چارے اور ہر موسم میں آزمودہ دوستی کو مزید گہرے سٹریٹجک تعلقات اور سلامتی اور مستقبل کے وژن کے مطابق آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔








