راولپنڈی۔ 6 ستمبر (اے پی پی) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے یوم دفاع و شہداءکے موقع پر پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا۔ اس ضمن میں راولپنڈی کور میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق افسران و سپاہیوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور …
کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 6 ستمبر (اے پی پی) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے یوم دفاع و شہداءکے موقع پر پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا۔ اس ضمن میں راولپنڈی کور میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق افسران و سپاہیوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور سپاہیوں سمیت 17 شہداءکو تمغہ بسالت دیا گیا جو ان کے اہل خانہ نے وصول کیا۔ خدمات کے اعتراف میں 68 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 111 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) دیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔








