چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی ساجد گوندل کی گمشدگی کی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی گمشدگی کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اتوار کو سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وہ ساجد گوندل …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی گمشدگی کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اتوار کو سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وہ ساجد گوندل کی گمشدگی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے ساجد گوندل کے اہل خانہ کو بھی لاپتہ افراد کے کمیشن کے اسلام آباد میں ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا ہے۔