اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) چین میں پاکستانی سفارتخانہ میں یو م دفاع او یوم شہدا ءملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایاگیا ۔ یوم دفاع کا مقصدنہ صرف 1965 کی جنگ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرناہے بلکہ اس کا مقصد وطن کے دفاع کی خاطر قربانیاں دینے والوں کی یاد مناناہے ۔ اس موقع کی مناسبت سے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں سادہ مگر …
چین میں پاکستانی سفارتخانہ میں یو م دفاع او یوم شہدا ءملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایاگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) چین میں پاکستانی سفارتخانہ میں یو م دفاع او یوم شہدا ءملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایاگیا ۔ یوم دفاع کا مقصدنہ صرف 1965 کی جنگ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرناہے بلکہ اس کا مقصد وطن کے دفاع کی خاطر قربانیاں دینے والوں کی یاد مناناہے ۔ اس موقع کی مناسبت سے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں سادہ مگر پروقارتقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے آغاز پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے بعد ملک کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ دینے والےر مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ملکی سیاسی اور فوجی قیادت کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری ، جرائت وشجاعت ، جذبہ حب الوطنی اور عزم کی یاد میں منایاجاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطہ بھر اور اپنے ہمسایوں میں امن و خوشحالی چاہتاہے جو کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا کلیدی اور بنیادی اصول ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی کشمیری عوام کی اخلاقی ، سفارتی اورسیاسی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ پاکستانی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا اور تمام درپیش خطرات کا متحد ہوکر مقابلہ کرنے اور ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا عزم کیا ۔








