اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سرکاری املاک کی نیلامی سے حکومت کو قرض کی ادائیگیوں میں آسانی ہوگی ۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں حکومتی املاک کی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں بلکہ بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کرنا ہے ، حکومت کے 10سے …
سرکاری املاک کی نیلامی سے حکومت کو قرض کی ادائیگیوں میں آسانی ہوگی، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سرکاری املاک کی نیلامی سے حکومت کو قرض کی ادائیگیوں میں آسانی ہوگی ۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں حکومتی املاک کی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں بلکہ بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کرنا ہے ، حکومت کے 10سے 15فیصد سرکاری ادارے منافع میں ہیں باقی خسارے کا سامنا کررہے ہیں ۔ پاکستان میں پبلک سیکٹر کے بینکوں کی پہلی حالت کچھ اور تھی تاہم نئی انتظامیہ کی وجہ سے وہ اب منافع میں ہیں ۔ علی زیدی نے کہا کہ پی ایس ڈی پی بجٹ زیادہ تر قرض کی بنیاد پر بنایا جارہا ہے ، جو بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں قرض لے کر کیے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی بہتری کے لیے کام ہورہے ہیں ، اکانومی کا پہیہ چل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمندر کنارے 4 ہزار ایکڑ رقبہ پر پچھلے 50سال سے ایف بی آر اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے ، اداروں کے مابین ان جھگڑوں کو اب ختم ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی بہتری کے لیے جو اقدامات کیے جارہے ہیں وہ کسی فرد واحد کی ذات کے لیے نہیں بلکہ ملک کی بھلائی کے لیے ہیں کیونکہ آج میں وزارت بحری امور کا وزیر ہوں تو کل کوئی اور اس سیٹ پر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں کی املاک کے حوالے سے کابینہ کی ہدایت پر سب کام کیا جا رہا ہے۔








