اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق استعمال نہ ہونے والی حکومتی املاک کو نیلام کیا جا رہا ہے۔ زلفی بخاری نے استعمال نہ ہونے والی حکومتی املاک کی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد میں موجودایسی استعمال نہ ہونے والی …
معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز کااسلام آباد میں نیلامی کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق استعمال نہ ہونے والی حکومتی املاک کو نیلام کیا جا رہا ہے۔ زلفی بخاری نے استعمال نہ ہونے والی حکومتی املاک کی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد میں موجودایسی استعمال نہ ہونے والی ایسی حکومتی املاک کی نیلامی کی جا رہی ہے جن سے حکومت کو نقصان ہو رہا ہے، اس نیلامی کے بعد پورے ملک میں استعمال نہ ہونے والی حکومتی املاک کی نیلامی ہو گی۔ زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہاﺅسنگ سیکٹر کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس سیکٹر کے کاروبار میں بہتری آئی ہے، اب اسلام آباد کی پراپرٹیوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعمال نہ ہونے والی حکومتی املاک کی نیلامی کا اچھا آغاز ہونے کا کریڈٹ پرائیوٹائزیشن کمیٹی کو جاتا ہے۔








