اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کے کھولنے اور وبائی مرض کے اعداد و شمار کے …
این سی او سی کا ملک بھر میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کے کھولنے اور وبائی مرض کے اعداد و شمار کے ڈیٹا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم نے متعدد مراحل میں تعلیمی کھولنے کا عزم کیا کیونکہ پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے نویں جماعت سے یونیورسٹیوں تک کے سکول کھولے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں مڈل درجے اور اس کے مساوی کی کلاس 23 ستمبر سے کھولی جائیں گی۔ تیسرے مرحلے میں پرائمری سکول 30 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔ فورم کو بتایا گیا کہ سکولوں کو کھولنے سے متعلق ایس او پیز پہلے ہی سکولوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے جبکہ اس پر عملدرآمد کے لئے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ ذمہ دار ہو گی۔ مزید برآں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے والدین کو تعلیم اور رہنمائی کے لئے خصوصی ایس ایم ایس الرٹس اور تفصیلی میڈیا آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔








