واشنگٹن۔ 27 ستمبر (اے پی پی) کشمیری رہنماﺅں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے اس لئے وہ ذاتی مداخلت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں اٹھائیں، یہ بات آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، وزیراعظم کے سابق مشیر برائے آزاد جموں …
کشمیری رہنماﺅں کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط
مزید خبریں
واشنگٹن۔ 27 ستمبر (اے پی پی) کشمیری رہنماﺅں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے اس لئے وہ ذاتی مداخلت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں اٹھائیں، یہ بات آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، وزیراعظم کے سابق مشیر برائے آزاد جموں و کشمیر سردار ثروت خان ، ورلڈ کشمیر اویئرنیس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی اور کشمیری امریکن کونسل کے صدر ڈاکٹر امتیاز خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو اپنے ایک خط میں کہی۔جس میں کشمیری رہنماﺅں نے عالمی ادارے کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف مبذول کروائی ہے۔








