اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی میں حالیہ خراب صورتحال کی ذمہ دار ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی کو کراچی کے شہری مسائل حل کرنے میں ناکامی اور کراچی کے لیے تبدیلی پیکج پر تنقید کرنے پر تنقید کا نشانہ …
حکومت سندھ صرف اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے وفاقی حکومت پر تنقید کر رہی ہے، کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت ایک پائی بھی براہ راست سندھ حکومت کو جاری نہیں کی جائے گی، ڈاکٹر شہباز گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی میں حالیہ خراب صورتحال کی ذمہ دار ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی کو کراچی کے شہری مسائل حل کرنے میں ناکامی اور کراچی کے لیے تبدیلی پیکج پر تنقید کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے وہاں ترقی کے لئے اربوں روپے لئے تھے لیکن اس کی جس کا انکشاف حالیہ تباہ کن بارشوں کے دوران ہوا ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ہمیشہ کراچی کے شہری مسائل کے حل کے لئے سازگار ماحول کی تشکیل کی خواہش رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صرف اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے وفاقی حکومت پر تنقید کر رہی ہے ، کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت ایک پائی بھی براہ راست سندھ حکومت کو جاری نہیں کی جائے گی بلکہ وفاقی حکومت تمام فنڈزشہر کے ترقیاتی منصوبوں پراپنی نگرانی میں خرچ کرے گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کراچی کے لیے اعلان کردہ تمام فنڈز کے متعلق تمام حقائق اور اعداوشمار بھی بتائے گی۔ شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت کے زیر سائے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گی اورکراچی کے عوام کے وسیع تر قومی مفاد میں فیصلے کرے گئی۔شہباز گل نے کہا کہ وفاقی حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے میں صوبوں کی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف لوٹی گئی قومی دولت کے تحفظ کے لئے متحد ہو رہی ہیں۔








