وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس، بلوچستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ اور روابط کا سراغ لگانے سے متعلق این سی او سی ٹیم کے دورے کے نتائج سے آگاہ کیا گیا

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے بلوچستان میں کووڈ۔19 کی ٹیسٹنگ اور رابطے کا سراغ لگانے کا جائزہ لیا اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے حوالے سے باخبر رہے ، کووڈ۔19 کے مریضوں سے رابطہ اور قرنطینہ کے لئے موجودہ انتظامات میں اضافہ کرے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، …

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے بلوچستان میں کووڈ۔19 کی ٹیسٹنگ اور رابطے کا سراغ لگانے کا جائزہ لیا اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے حوالے سے باخبر رہے ، کووڈ۔19 کے مریضوں سے رابطہ اور قرنطینہ کے لئے موجودہ انتظامات میں اضافہ کرے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت بدھ کو این سی او سی کے اجلاس میں ٹیم این سی او سی کے ذریعہ بلوچستان کے دورے سے متعلق اپ ڈیٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت تعلیم کے زیر اہتمام سکولوں کے حوالے سے عمومی سوالنامہ بمعہ جوابات اور اس وبائی چارٹ کے حوالے سے اعداد و شمار،اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے متعلق پالیسی اور پاس ٹریک ایپلیکیشن پورٹل کا بھی جائزہ لیا گیا۔فورم کو بلوچستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ اور روابط کا سراغ لگانے سے متعلق ٹیم کے دورے کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ فورم کو بتایا گیا کہ وزارت تعلیم کی جانب سے سکولوں اور عوامی بیداری کے لئے عمومی سوالنامہ تفصیلی جوابات کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔فورم کو یہ بھی بتایا گیا کہ اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی پالیسی تیار کی گئی ہے اور متعلقہ حلقوں کے ساتھ بھی شیئر کی جائے گی۔ تاہم آن لائن رجسٹریشن اور مسافروں کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ اور طیارے میں سوار ہونے سے پہلے ان کی موثر ٹریسنگ کو یقینی بنانے کے لئے ایک آن لائن پورٹل پاس ٹریک بھی تیار کیا گیا ہے۔