وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازکا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شمولیت کے کلچر کو فروغ دیکر ہمیں اپنے معاشی، سماجی اور تزویزاتی چیلجز کو کم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، مذاکرات اور بھائی چارے کے فروغ سے معاشرے کو بہتر کیا جاسکتا ہے، ہمیں پرامن مذاکرات کے ذریعے مشکلات کا حل نکالنا سکھایا گیا ہے، طالبعلم مستقبل کے معمار ہیں …

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شمولیت کے کلچر کو فروغ دیکر ہمیں اپنے معاشی، سماجی اور تزویزاتی چیلجز کو کم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، مذاکرات اور بھائی چارے کے فروغ سے معاشرے کو بہتر کیا جاسکتا ہے، ہمیں پرامن مذاکرات کے ذریعے مشکلات کا حل نکالنا سکھایا گیا ہے، طالبعلم مستقبل کے معمار ہیں اور ان کا مستقبل روشن ہے، پیغام پاکستان نہ صرف حب الوطنی کو فروغ دے گی بلکہ پاکستان میں مشکل امور اور تنازعات کو پرامن طرے سے حل کرنے میں معاونت ملے گی۔وہ بدھ کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی سمیت ایچ ای سی اور یونیورسٹی کے دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ کانفرنس کے دوارن پیغام پاکستان اورسسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ ( ایس ایس ڈی او)کے مابین مفاہمتی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے ۔ ایس ایس ڈی او کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر شاہ جبکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی جانب ڈائریکٹر ریسرچ انسٹیویٹ و پیغام پاکستان پروفیسر ضیا الحق نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔ ایم او یو کے مطابق پیغام پاکستان اور ایس ایس ڈی او ملکر تعلیمی اداروں اور دیگر فورمز پر مشترکہ سرگرمیوں کے انعقاد ، پارلیمنٹرین اور مختلف مکاتب فکر کے ساتھ مشاورتی نشستوں کا انعقاد اور یوتھ کے لئے تربیتی پرگرامات ترتیب دیئے جائیں گے جسکا مقصد ملک میں امن اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کانفرنس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق کے لئے پاکستان میں پرامن معاشرے کے چیلجنز اور مواقع کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ، میرے لئے یہ باعث مسرت ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے امن کے فروغ کے لئے ایکشن پلان ترتیب دیا ہے جس پر آئندہ پانچ سالوں کے دوران عمل درآمد ہوگا اس سے ملک میں بقائے باہمی اور امن کے فروغ میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے اس موقع پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو پیغام پاکستان اقدام پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان دستاویز میں دنیا کے مسلم ممالک کے مفتیان سمیت 5 ہزار علما کرام کے دستخط موجود ہیں ۔ وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پیغام پاکستان نہ صرف حب الوطنی کو فروغ دے گا بلکہ پاکستان میں مشکل امور اور تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں معاونت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں علما کرام کی مدد سے کامیابی سے معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کے لئے بات چیت اور سٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے معاملا ت میں مزید بہتری ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ سٹیک ہولڈرزکو ساتھ ملا کر چلنے کے کلچر کو فروغ دیکر ہمیں اپنے معاشی ، سماجی اور تزویزاتی چیلنجز کو کم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مشکلات کے حل کیلئے یونیورسٹیوں میں تحقیق ضروری ہے چونکہ ہمارا ملک پاکستان ایک نظریے کے تحت وجود میں آیا اس لئے موجودہ حالات پر قابو پانے میں تاریخ کا مطالعہ ضروری ہے، طلبا جب تک تمام واقعات کے ربط سے مکمل طور پر آگاہ نہیں ہوںگے، مشکلات کا حل ناممکن ہے۔