اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی)پاکستان نے افغانستان کے پہلے نائب صدر امر اﷲ صالح کے قافلے پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں افغانستان کے نائب صدر کے کانوائے پر دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ امر اﷲ صالح حملے میں …
پاکستان کی افغانستان کے پہلے نائب صدر امر اﷲ صالح کے قافلے پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی)پاکستان نے افغانستان کے پہلے نائب صدر امر اﷲ صالح کے قافلے پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں افغانستان کے نائب صدر کے کانوائے پر دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ امر اﷲ صالح حملے میں محفوظ رہے۔ ترجمان نے دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔








