ماسکو ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بدھ کو دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ دوما دیدوا ایئر پورٹ ماسکو پہنچنے پر ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہور احمد اور روسی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شاہ محمود قریشی کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی روسی ہم منصب سرگئی لیوروف …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے، وہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراءخارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت ، اپنے روسی ہم منصب سمیت مختلف ممالک کے وزراءخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے

مزید خبریں
ماسکو ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بدھ کو دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ دوما دیدوا ایئر پورٹ ماسکو پہنچنے پر ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہور احمد اور روسی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شاہ محمود قریشی کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی روسی ہم منصب سرگئی لیوروف کی دعوت پر روس کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ (کل) جمعرات کو ماسکو میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراءخارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت اور اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سمیت مختلف ممالک کے وزراءخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔








