معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کی زیر صدارت سٹیزن پورٹل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے بہتر حل کے لیے اعلی سطحی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کثیر تعداد میں زرمبادلہ بھیجتے ہیں ان کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔ بدھ کے روز معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی زیر صدارت سٹیزن پورٹل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے بہتر حل کے لیے اعلی سطح کمیٹی …

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کثیر تعداد میں زرمبادلہ بھیجتے ہیں ان کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔ بدھ کے روز معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی زیر صدارت سٹیزن پورٹل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے بہتر حل کے لیے اعلی سطح کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام صوبوں کے آئی جی اور سیکرٹری لیبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر پی ایم ڈی یو کی معاون خصوصی کو بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات پر بریفنگ دی گئی اجلاس کے دوران گفتگوکرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات سے متعلق شکایات سب سے زیادہ ہیں۔ہم عدالتی کیسز میں مداخلت کے مجاز نہیں۔ اجلاس کے دوران سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ اوورسیز فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام آخری مراحل میں ہے، سمری وزارت قانون کو ارسال کر دی گئی ہے۔ وزارت قانون سے منظوری کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے عدالتوں کا قیام کر دیا جائے گا۔بیرون ملک مقیم پاکستانی کثیر تعداد میں زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ ان کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔پنجاب اوورسیز کمیشن ایک کامیاب ماڈل ہے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا بھی اس طرز پر ایک کمیشن بنائیں۔اجلاس میںوزارت داخلہ اور پی ایم ڈی یو کے نمائندوں نے شرکت کی۔