راولپنڈی ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بدلتی ہوئی علاقائی اور تزویزاتی صورتحال کا تقاضا ہے کہ مسلح افواج اپنی حربی تیاریوں میں اضافہ کریں، پاکستان مخالف عناصر کی جانب سے ففتھ جنریشن وار اور ہائبرڈ ہتھکنڈوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، علاقائی ماحول کے ارتقاءاور آپریشنل پیشرفت بالخصوص ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال، پاکستان کے مثبت کردار اور افغانستان امن عمل میں شراکت ، مغربی سرحد کے ساتھ باڑ لگانے میں پیشرفت اور آپریشن ردالفساد بارے آگاہ کیا گیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بدلتی ہوئی علاقائی اور تزویزاتی صورتحال کا تقاضا ہے کہ مسلح افواج اپنی حربی تیاریوں میں اضافہ کریں، پاکستان مخالف عناصر کی جانب سے ففتھ جنریشن وار اور ہائبرڈ ہتھکنڈوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 235 ویں کور کمانڈر کانفرنس بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔فورم کو علاقائی ماحول کے ارتقاءاور آپریشنل پیشرفت بالخصوص لائن آف کنٹرول (ایل او سی )کی تازہ ترین صورتحال، پاکستان کے مثبت کردار اور افغانستان امن عمل میں شراکت ، مغربی سرحد کے ساتھ باڑ لگانے میں پیشرفت اور آپریشن ردالفساد کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انسداد کوویڈ19، ٹڈی دل پر قابو پانے کے اقدامات اور قومی پولیو مہم میں معاونت کے امور بھی زیربحث آئے۔ فورم نے تمام شعبوں میں مثبت پیشرفت اور ملک بھر میں سیکورٹی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فورم نے بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو علاقائی امن و استحکام کے لئے باعث تشویش قرار دیا ۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی اور تزویزاتی صورتحال کا تقاضا ہے کہ مسلح افواج اپنی حربی تیاریوں میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر کی جانب سے ففتھ جنریشن وار اور ہائبرڈ ہتھکنڈوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں، محرم اور سیلاب کے دوران سول انتظامیہ سے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا مورال انتہائی بلند ہے۔ انہوں نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ طویل اور وسیع آپریشنل اورداخلی سکیورٹی پرتعیناتی کے دوران فوجی جوانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں۔








