راولپنڈی ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اے پی سی رہبر کمیٹی کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت 5سال پورے کرے گی ،سب مل کر بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ،کل بھی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے تھے ، آج بھی خدمت کی سیاست کو مقدم جانتے ہیں …
پی ٹی آئی حکومت 5 سال پورے کرے گی، اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہو گی، شیخ رشیداحمد

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اے پی سی رہبر کمیٹی کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت 5سال پورے کرے گی ،سب مل کر بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ،کل بھی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے تھے ، آج بھی خدمت کی سیاست کو مقدم جانتے ہیں ،صوبوں اور مرکز کو مل کر کام کرنا چاہیے ،راولپنڈی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے 02ارب60کروڑ روپے کا غازی بروتھا منصوبہ مکمل کریں گے ،ملکی تاریخ کا جدید ترین ماں بچہ ہسپتال بہت جلد کام شروع کردے گا ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے جمعرات کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 80کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب اور بعدا زاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں سیاسی طور پر آج یہ اعلان کرتا ہوں کہ اے پی سی کی رہبر کمیٹی ناکام ہو گی ،یہ ٹائیں ٹائیں فش ہو گی ،ہماری حکومت یہ سال خدمت کا سال گذارے گی ،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دیئے گئے فنڈ سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے ، عدالتی حکم امتناعی کے خاتمے کے بعد ہسپتال سے ملحقہ سینما بھی گرادیں گے ،سکول بھی یہاں سے شفٹ کردیا گیا ہے اور ا س جگہ پربچوں کا وارڈ بنائیں گے ، نواز شریف نے نہیں آنا تھا ،انہوں نے ثابت کردیاکہ وہ سیر و تفریح تو کررہے ہیں لیکن وہ یہاں نہیں آئیں گے ، مریم کا سارا زور لندن جانے میں ہے ،30دسمبر تک ان کے برے حالات ہونے والے ہیں ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے برے حالات ہوں گے ،مولانا صاحب صرف جلسہ جلسہ کھیلیں گے ،جس ہسپتال میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں اس ہسپتال کی ترقی کے لیے بھی 40کروڑ روپے خرچ کریں گے حالانکہ ماضی میں اس ہسپتال کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ،اے پی سی جلسے کرے گی،کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جو سیاست پر حاوی ہو یا پاکستان میں عمران خان کی حکومت کو نقصان پہنچا سکے ، ن لیگ سے شہباز لیگ یعنی ش لیگ الگ ہوگی ، وہ اپنا الگ گروپ بنائے گی اور ایسا 30دسمبر سے پہلے پہلے ہو گا ۔اس موقع پر ایم این اے شیخ راشد شفیق ، ایم پی اے راجہ راشد حفیظ ، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر نے بھی خطاب کیا ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دوسال پورے کر لیے ہیں اور اب یہ تیسرا سال خدمت کاسال ہو گا، اے پی سی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اے پی سی سے کچھ نہیں ہوگا ،نہ ہی یہ دھرنا دیں گے اور نہ ہی استعفے دیں گے ۔سندھ اور وفاق بارے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے وہی کیا جو ملک کا تقاضا تھا اور سندھ کو وہی کرنا چاہیے جوکہ ملک کا تقاضا ہے اور فوج نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا میں آج بھی آرمی چیف خاص طور پر قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ مرکز اور صوبے کو ایک جگہ بٹھانے میں فوج کا تاریخی کردار ہے ،اب ہمیں لڑنا نہیں چاہیے اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو بہانہ نہیں بنانا چاہیے کہ دو روپے کس نے لگائے اور ایک روپیہ کس نے لگایا،مرکز اور صوبے کو ملکر کام کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ لال حویلی سے اقوام متحدہ تک مارکیٹ میں آ چکی ہے،اگر زندہ رہا تو اگلے سال ایک اور آخری کتاب لکھوں گا۔وزیر اعلی پنجاب جلد راولپنڈی آئیں گے اور ناز سینما کی عمارت گرا کر ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی بنائیں گے، ایم سی اسلامیہ گرلز سکول کو اسپتال کا حصہ بنائیں گے، آئندہ ہفتہ چالیس کروڑ سے ریلوے اسپتال، چالیس کروڑ بی بی ایچ اسپتال پر بھی خرچ کریں گے ، سینما گرانے کی نگرانی خود کروں گا اور کیس بھی خود لڑوں گا ، ایم ایل ون کا ٹینڈر جلد آ جائے گا اور ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ملیں گی، 70ارب روپے کا نالہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ بھی ہے، دو سال میں چار نئے کالج ، دو یونیورسٹیاں، ماں بچہ اسپتال بنا کر دیا،آئی ٹی یونیورسٹی کے منصوبہ کی منظوری کروائی لیکن ابھی اس میں کچھ روڑے اٹک گئے ہیں۔








