تربیلا فور پن بجلی گھر نے نیشنل گرڈ کو 10 ارب یونٹ پن بجلی مہیا کرنے کا اہم ہدف حاصل کر لیا

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) تربیلا فور پن بجلی گھر نے نیشنل گرڈ کو 10 ارب یونٹ پن بجلی مہیا کرنے کا اہم ہدف حاصل کر لیا۔ پن بجلی گھر 2018ء میں اپنے پیداواری عمل کے آغاز سے گزشتہ رات تک نیشنل گرڈ کو 10 ارب 2 کروڑ 10 لاکھ یونٹ بجلی مہیا کر چکا ہے۔ تربیلا فور پن بجلی گھر سے اب تک کی پیداوار سے …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) تربیلا فور پن بجلی گھر نے نیشنل گرڈ کو 10 ارب یونٹ پن بجلی مہیا کرنے کا اہم ہدف حاصل کر لیا۔ پن بجلی گھر 2018ء میں اپنے پیداواری عمل کے آغاز سے گزشتہ رات تک نیشنل گرڈ کو 10 ارب 2 کروڑ 10 لاکھ یونٹ بجلی مہیا کر چکا ہے۔ تربیلا فور پن بجلی گھر سے اب تک کی پیداوار سے واپڈا کو 75 ارب روپے کی آمدنی ہوئی جبکہ قومی خزانے کو تقریباً ایک سو ارب روپے کی بچت ہوئی کیونکہ اتنی بجلی مہنگے تھرمل ذرائع سے پیدا کی جاتی تو قومی خزانے کو اضافی ایک سو ارب روپے خرچ کرنا پڑتے۔ ایک ہزار 410 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا تربیلا فور پن بجلی گھر ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی استحکام اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ منصوبہ تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر4 پر تعمیر کیا گیا ہے، اس کے تین پیداواری یونٹ ہیں۔ ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 470میگاواٹ ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اِس منصوبے کی تعمیر کے لئے فنڈز مہیا کرنے والے عالمی بنک نے تربیلا فورتھ کو واپڈا کا فلیگ شپ پراجیکٹ قرار دیا ہے۔ منصوبے کے پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوارفروری 2018ء میں شروع ہوئی جبکہ باقی دو یونٹ مرحلہ وار 2018ء کے وسط میں مکمل ہوئے۔ تربیلا فور پن بجلی گھر سے ہر سال 30 ارب روپے کی آمدنی کاتخمینہ لگایا گیا ہے۔

مزید خبریں