امریکا کا جنوبی ترکی میں اپنے شہریوں کو ممکنہ دہشت گرد حملوں کا انتباہ

واشنگٹن ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) امریکا نے اپنے شہریوں کو جنوبی ترک صوبے آدانا میں ممکنہ دہشت گرد حملوں سے خبردار کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس صوبے میں واقع امریکی قونصل خانے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ان کے پاس امریکی ہوٹلوں کی شاخوں کے خلاف ممکنہ دہشت گرد کارروائیوں سے متعلق مفصل اور قابل اعتبار دھمکیوں کی معلومات موجود ہیں۔واضح رہے کہ …

واشنگٹن ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) امریکا نے اپنے شہریوں کو جنوبی ترک صوبے آدانا میں ممکنہ دہشت گرد حملوں سے خبردار کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس صوبے میں واقع امریکی قونصل خانے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ان کے پاس امریکی ہوٹلوں کی شاخوں کے خلاف ممکنہ دہشت گرد کارروائیوں سے متعلق مفصل اور قابل اعتبار دھمکیوں کی معلومات موجود ہیں۔واضح رہے کہ اس صوبے میں نیٹو کا فوجی اڈہ انجرلک بھی ہے،جسے شام میں داعش کے خلاف جنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply