لاہور۔19ستمبر (اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے ہفتہ کے روز گور نر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی‘ جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی‘گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے حکومت کہیں جانیوالی نہیں‘پارلیمنٹ کے اندر ناکام ہونیوالی اپوزیشن …
گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات ‘ سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز بارے بات چیت

مزید خبریں
لاہور۔19ستمبر (اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے ہفتہ کے روز گور نر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی‘ جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی‘گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے حکومت کہیں جانیوالی نہیں‘پارلیمنٹ کے اندر ناکام ہونیوالی اپوزیشن اب باہر بھی ناکام ہی ہوگی ۔ گورنر پنجاب نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف کےلئے قانون سازی میں رکاوٹیں ڈالنے والی اپوزیشن ایکسپوز ہوچکی ہے اور عوام بھی اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت کیساتھ کھڑے ہیں اس لیے کسی اے پی سی سے حکومت کو کوئی خطر ہ ہے اور نہ ہی حکومت کسی اے پی سی کے دباﺅ میں آئے گی بلکہ ہم متحد ہوکر ملک وقوم کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان صرف ملک وقوم کے مفاد کی بات کرتے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اپنے اپنے سیاسی مفادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال آئینی مدت پوری کر نا تحر یک انصاف کا جمہوری اور آئینی حق ہے اس لیے عام انتخابات 2023ءمیں ہی ہوں گے اور مخالفین کو سڑکوں پر آنے کی بجائے ان انتخابات کا انتظار کر نا چاہیے ۔ گورنر نے کہا کہ احتساب ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کےلئے لازم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف کےلئے قانون سازی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ حکومت ملک میں شفاف اور بلا تفر یق احتساب کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ملکی اداروں میں اصلاحات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈ یٹ دیا ہے اور انشاءاللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔








