اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) آسٹریا کیلئے نامزد پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر نے ہفتہ کو وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے بطور سفیر نامزدگی پر آفتاب کھوکھر کو مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں تعیناتی کے دوران آفتاب کھوکھر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہ نئی ذمہ داری ، آپ کے شاندار …
آسٹریا کیلئے نامزد پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھرکی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) آسٹریا کیلئے نامزد پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر نے ہفتہ کو وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے بطور سفیر نامزدگی پر آفتاب کھوکھر کو مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں تعیناتی کے دوران آفتاب کھوکھر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہ نئی ذمہ داری ، آپ کے شاندار سروس ریکارڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے سونپی گئی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفیر کو حکومت کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔نامزد سفیر برائے آسٹریا آفتاب کھوکھر نے وزیر خارجہ کی طرف سے حوصلہ افزا کلمات اور خصوصی ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔








