اسلام آباد۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے گجرات میں ایوان صنعت و تجارت کے ارکان سے ملاقات کی۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سیالکوٹ، گجرات، گجرانوالہ اور وزیرآباد کیلئے مشترکہ ایکسپو سنٹر کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ ایکسپو سنٹر کیلئے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں پنکھوں، فرنیچر اور …
وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد کی گجرات میں ایوان صنعت و تجارت کے ارکان سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے گجرات میں ایوان صنعت و تجارت کے ارکان سے ملاقات کی۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سیالکوٹ، گجرات، گجرانوالہ اور وزیرآباد کیلئے مشترکہ ایکسپو سنٹر کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ ایکسپو سنٹر کیلئے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں پنکھوں، فرنیچر اور پاٹری کی صنعتوں کے نمائندگان سے بات ہوئی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے مصنوعات میں جدت لانے اور نئی منڈیوں تک رسائی کی ضرورت ہے، میک ان پاکستان پر عمل درآمد اور برآمدات پر منحصر ترقی کرنے سے ہی معیشت بہتر ہو گی۔








