اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) ۔ وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی وڈیو لنک کے ذریعے تقریر کو نا مناسب اور غیرمنطقی قرار دے دیا۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث ہیں اور …
نواز شریف کی اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے تقریر نا مناسب اور غیرمنطقی ہے، وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) ۔ وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی وڈیو لنک کے ذریعے تقریر کو نا مناسب اور غیرمنطقی قرار دے دیا۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث ہیں اور سزا یافتہ مجرم ہیں، وہ علاج کیلئے ضمانت پر بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، انہیں چاہیے کہ وطن واپس آ کر عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کریں، نواز شریف پہلے قومی اداروں کو بیرون ممالک بنائی گئی اپنی جائیدادوں کی منی ٹریل اور رسیدیں دیں پھر دوسروں پر الزام لگائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر 2018ءانتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تو اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن میں کیس دائر کریں، صرف کھوکھلے اور بے بنیاد الزامات پر سیاست نہ کریں۔








