صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک۔چین تعلقات بہتر بنانے کے اعتراف میں چینی سفیر یاو جنگ کو ہلالِ پاکستان کے اعزاز سے نوازا

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک۔چین تعلقات بہتر بنانے کی خدمات کے اعتراف میں چینی سفیر یاو¿ جنگ کو ہلالِ پاکستان کے اعزاز سے نوازا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں چینی سفیر یاو¿ جنگ کو ہلالِ پاکستان کا ایوارڈ دیا۔ منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک۔چین تعلقات بہتر بنانے کی خدمات کے اعتراف میں چینی سفیر یاو¿ جنگ کو ہلالِ پاکستان کے اعزاز سے نوازا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں چینی سفیر یاو¿ جنگ کو ہلالِ پاکستان کا ایوارڈ دیا۔ منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزراءاور حکومت پاکستان کے اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔ بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر نے ملاقات بھی کی۔ صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستحکم کرنے کے لئے سبکدوش ہونے والے سفیر کی کوششوں کو سراہا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ چین ہمارا ایک قریبی دوست ہے جس نے قومی مفاد کے تمام امور پر ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے علاقائی رابطوں میں اضافہ ہو گا اور خطہ کے ممالک خصوصاً افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کو بے حد فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صدر شی جن پنگ کے دورے کا منتظر ہے جس سے تجارت، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔ چینی سفیر یاو¿ جنگ کے دور میں بہت سے انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے، چین خطہ میں امن اور روابط کو فروغ دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ چینی سفیر نے مارچ 2020ءمیں کووڈ کے دوران چین کا دورہ کرنے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے سبکدوش ہونے والے سفیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔