وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے گلگت بلستستان چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) گلگت بلستستان چیمبر آف کامرس نے کورونا پر قابو پانے اور معیشت کا پہیہ پھر سے رواں دواں کرنے پر حکومتی حکمت عملی کی تعریف کی ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے گلگت بلستستان چیمبر آف کامرس کے پانچ رکنی وفد،نے منگل کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ زوار اسماعیل صدر امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن وفد کی قیادت کر …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) گلگت بلستستان چیمبر آف کامرس نے کورونا پر قابو پانے اور معیشت کا پہیہ پھر سے رواں دواں کرنے پر حکومتی حکمت عملی کی تعریف کی ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے گلگت بلستستان چیمبر آف کامرس کے پانچ رکنی وفد،نے منگل کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ زوار اسماعیل صدر امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن وفد کی قیادت کر رہے تھے۔بات چیت کے دوران کورونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وفد نے کورونا وبا پر قابو پانے اور معیشت کا پہیہ پھر سے رواں دواں کرنے پر حکومتی حکمت عملی کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے وزیر خارجہ کو کورونا کے باعث ہونیوالے نقصان اور کاروباری مشکلات سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ، مشکل معاشی حالات اور محدود وسائل کے باوجود، ہم سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی پالیسی کو اپناتے ہوئے، کورونا وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ہمیں تاجر برادری کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حالات اب تیزی کے ساتھ بہتری کی طرف جا رہے ہیں ۔وزیر خارجہ نے وفد کو تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفد نے تاجروں کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔