باجوڑ کے علاقے میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ، ایک جوان شہید ہو گیا،پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھا رہا ہے، افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) باجوڑ کے علاقے میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ کے واقعے میں سپاہی صابر شاہ شہید ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ …

راولپنڈی ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) باجوڑ کے علاقے میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ کے واقعے میں سپاہی صابر شاہ شہید ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھا رہا ہے، افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔