اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2020ئ، اسلام آباد وقف پراپرٹیز بل 2020ءاور اسلام آباد میں خصوصی افراد کے حقوق بل 2020ءکی منظوری دیدی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق منگل کو صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2020ءکی منظوری دی۔ اس بل کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چار بلوں کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2020ئ، اسلام آباد وقف پراپرٹیز بل 2020ءاور اسلام آباد میں خصوصی افراد کے حقوق بل 2020ءکی منظوری دیدی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق منگل کو صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2020ءکی منظوری دی۔ اس بل کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 9 ہو جائے گی۔ اس طرح اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی ک±ل تعداد بشمول چیف جسٹس کے 10 ہو جائے گی۔ صدر مملکت نے اسلام آباد وقف پراپرٹیز بل 2020ءکی بھی منظوری دی۔ بل کے تحت اسلام آباد کے علاقوں میں وقف شدہ جائیدادوں کے بہتر انتظام کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ دریں اثناءصدر مملکت نے اسلام آباد میں خصوصی افراد کے حقوق بل 2020ءکی منظوری بھی دےدی۔ اس بل کے تحت اسلامی احکامات اور آئین کی دفعات کے مطابق معاشرے میں معذور افراد کے حقوق کے تحفظ اور فروغ میں مدد ملے گی۔








