اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گیس کی طلب و رسد کی موجودہ صورتحال اور آئندہ چند ماہ کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس منگل کو یہاں اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ صنعت محمد حماد اظہر، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی برائے …
وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گیس کی طلب و رسد کی موجودہ صورتحال اور آئندہ چند ماہ کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گیس کی طلب و رسد کی موجودہ صورتحال اور آئندہ چند ماہ کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس منگل کو یہاں اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ صنعت محمد حماد اظہر، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق اجلاس کو ملک میں گیس کی طلب و رسد کی موجود صورتحال، مقامی گیس کی پیداوار میں ہونے والی کمی، گیس کی طلب کو پورا کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آئندہ چند ماہ خصوصاً دسمبر اور جنوری میں گیس کی طلب و رسد میں فرق اور اس صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے ضروری اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ مقامی گیس کی پیداوار میں کمی اور مقامی و درآمد شدہ گیس کی قیمتوں میں پائے جانے والے فرق کی وجہ سے آئندہ چند ماہ کی گیس ضروریات خصوصاً گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں کا بھرپور تعاون درکار ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی پائپ لائن بچھانے سے 100۔150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی یقینی بنائی جا سکے گی۔ اس حوالے سے رائٹ آف وے کے معاملے پر سندھ حکومت سے درخواست کی جا رہی ہے تاکہ اس پر جلد از جلد عملدرآمد کرایا جا سکے۔ وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ چند ماہ میں گیس کی طلب و رسد میں فرق کے پیش نظر عوام کو گیس کی ممکنہ بچت کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔








