ترکی کے صدر طیب اردوان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا تنازعہ جو جنوبی ایشیاءکے امن و استحکام کی ضمانت ہے،تاحال ایک حل طلب مسئلہ ہے۔منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سالانہ سربراہ اجلاس سے …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا تنازعہ جو جنوبی ایشیاءکے امن و استحکام کی ضمانت ہے،تاحال ایک حل طلب مسئلہ ہے۔منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سالانہ سربراہ اجلاس سے خطاب کے دوران ترکی کے صدر نے ایک بارپھر مسلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال پانچ اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدامات کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے نے اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ترک صدر نے کہا کہ ہم مسلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں اور کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔